ترکی اور امریکہ کے درمیان وقت کا فرق ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا

امریکہ میں 10مارچ بروز اتوار گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ترکی اور امریکہ کے درمیان وقت کا فرق ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔

امریکہ بھر میں کل گھڑیوں کو مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا اور اس طرح ملک کے مشرقی حصے میں واقع ریاستوں واشنگٹن، نیو یارک، نیو جرسی ، بوسٹن، فلاڈلفیا، میامی اور اٹلانٹا اور ترکی کے درمیان وقت کا فرق 8 گھنٹوں سے کم ہو کر 7 گھنٹے ہو جائے گا۔

ملک کے مرکزی شہروں یعنی شکاگو، سان انتونیو، ڈلاس، نیو اورلیانس، میفیس، کنساس سٹی اور منیاپولیس اور ترکی کے درمیان وقت کا فرق 9 گھنٹے سے کم ہو کر 8 گھنٹے رہ جائے گا۔

پوٹھوہاری علاقوں میں ترکی کے ساتھ وقت کا فرق 10 سے کم ہو کر 9 گھنٹے، پیسیفک حصے کا فرق 11 سے کم ہو کر 10 گھنٹے ، الاسکا کے ساتھ زمانی فرق 12 گھنٹوں سے کم ہو کر 11 گھنٹے اور ہوائی کے ساتھ ترکی کا زمانی فرق 14 سے کم ہو کر 13 گھنٹے ہو جائے گا۔

یہ فرق امریکہ میں موسم گرما کے اوقات کار کے خاتمے یعنی 3 نومبر 2019 تک جاری رہے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ یونائیٹڈ کے نام

اتوار مارچ 10 , 2019
اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔ لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ اور ممکنہ طور پر چھوٹے باؤنڈری سائز کا یونائیٹڈ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: