وسیم اکرم، وقار یونس اور یاسر شاہ سمیت 127 افراد کیلیے سول ایوارڈز کا اعلان

حکومت پاکستان کی طرف سے وسیم اکرم، وقار یونس اور یاسر شاہ سمیت 127 افراد کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے عمومی طور پر 14 اگست کو ملکی اور غیر ملکی نامور شخصیات کو ایوارڈز دینے کی فہرست جاری کی جاتی ہے تاہم اس بار یوم پاکستان سے 2 ہفتے قبل 127 ناموں کی لسٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں 18 غیرملکی بھی شامل ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو فہرست میں شامل افراد کو ایوارڈ دیں گے۔

سابق کپتان وسیم اکرم، وقاریونس اور کرکٹر یاسرشاہ سمیت انٹرنیشنل ریسلر محمد انعام بٹ کو بھی حکومتی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتانوں وسیم اکرم اور وقار یونس کو ان کی کرکٹ خدمات کے صلے میں ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جب کہ لیگ سپنر یاسر شاہ ستارہ امتیاز کے حقدار ٹھہریں گے، انٹرنیشنل ریسلر محمد انعام بٹ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کےمختلف علاقوں کا دورہ

اتوار مارچ 10 , 2019
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نےزیرتعمیر سڑکوں اور انڈر پاسز کا جائزہ لیا ، اس مو قع پر مراد علی شاہ نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی درست رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ مراد علی شاہ نے کھارادر کا […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: