ڈڈیال : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال

ڈڈیال ( حمادالحسن . تحصیل رپورٹر) ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 4 ماہ پہلے پر پرموٹ ہونے والے ڈینٹل ڈاکٹر آج بھی تنخواہ ڈڈیال سے وصول کرنے لگے جبکہ ان کی جگہ نئے ڈاکٹر صاحب چار مہینوں کی تعیناتی کے دوران چار دفعہ ٹی ایچ کیو میں بیٹھے موجودہ ڈاکٹر ڈینٹل سرجن عدنان کا کوئی شیڈول کوئی دن مقرر نہیں مجموعی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی کارگزاری پہلے سے بہت بہتر مگر دسمبر کے مہینے میں ڈاکٹر تسلیم نواز ڈینٹل سرجن پرموٹ ہوگئے تھے

سیلری آج بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر سے وصول کرتے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے ایک اور اطلاع ملی جس میں ادویات کے متعلق بہت بڑا انکشاف ہوا ہے ہمارے اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے اسپتال کے اندر ایک ہزار سے زائد ڈریس گلوکوز کی بوتلیں اپریل 2019 یعنی ایک ماہ بعد ایکسپائر ہو جائیں گے

اسی طرح کی ہزاروں کی تعداد میں ادویات کی ایکسپائری بہت قریب ترین معیاد ختم ہونے کو ہے اس سے قبل 2000 ایپس گلوکوز ایکسپائر ہو چکی تھی ضرورت مندوں کو نہ مل سکی مگر ضائع ہو گئی اسپتال کا عملہ 45 کے قریب ہے جبکہ لبارٹری ایکسرے پرچی فیس کی مد میں ایک لاکھ روپے سے زائد کی ماہانہ آمدنی ہوتی ہے اور ادویات کے لیے سالانہ 35 لاکھ روپے آتے ہیں

تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر منظور کے دور میں ساری رقم ہسپتال پر اور مریضوں پر خرچ ہوئے اور اس کا ریکارڈ مکمل طور پر موجود ہے مگر اس سے قبل کسی قسم کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اکاؤنٹنٹ اور دیگر کی ملی بھگت سے پیسے ان کی جیبوں میں چلے گئے

اب موجودہ ایم ایس جو کہ مقامی بھی ہیں اور دیانت دار بھی ہیں ڈاکٹر ناصر صاحب امید ہے کہ وہ اس سسٹم کو بہتر انداز میں سنبھالنے گے ڈاکٹرز کی ڈیوٹی آج بھی مثالی ہے اپنے وقت پر موجود رہتے ہیں

صرف ایک ہی گزارش ہے ادویات کے سلسلے میں ادویات خریدتے وقت اور اسے استعمال کرتے وقت یہ ذہن میں رکھیں اس کا فائدہ مستحق ایک ضرورت مند کو پہنچے ڈاکٹر ناصر صاحب ڈینٹل سرجن عدنان مروب کو حاضر کریں اپنے شیڈول کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دے اور جانے والے ڈینٹل سرجن کی تنخواہ فلفور اپنے اسپتال سے بند کریں.

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان نے ناقص کارکردگی پر نوکری سے فارغ کر دیا

اتوار مارچ 10 , 2019
ڈیرہ غازی خان ( وقاص احمد لغاری ۔ پریس رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ نے ناقص کارکردگی پر سب انسپکٹر افتخار قریشی، سب انسپکٹر یوسف لاشاری، سب انسپکٹر عبدالرحمن کھتران اور سب انسپکٹر ارشاد رمدانی کو نوکری سے (ڈس مس) فارغ کر دیا اور انسپکٹر […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: