بلاول بھٹونے آج پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج شام 4 بجے پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ممبر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کی کاکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاسی صورت حال خصوصاً پنجاب کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا، بلاول بھٹوحالات کے تناظرمیں پارلیمانی پارٹی کو پالیسی گائیڈ لائن دیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری بھی پیپلزپارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کل سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے، ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی ہوں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایم این اے غُلام بی بی بھروانہ کی جہانگیر ترین سے مُلاقات

اتوار مارچ 10 , 2019
جھنگ ( اشرف خان . سٹی رپورٹر) جھنگ سے ایم این اے غُلام بی بی بھروانہ کی جہانگیر ترین سے مُلاقات ، علاقائی سیاسی صورتحال پر گفتگو‎ہوئی.

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: