بھارت کے باشندے پاکستانی شہریت کے حصول میں سب سے آگے

گزشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان کی شہریت لینے والے غیر ملکیوں میں بھارتی شہری سب سے زیادہ ہیں۔

گزشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 635 غیرملکیوں کوشہریت دی اور پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بھارت کے شہری ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں بھارت کے 461 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والے غیرملکیوں میں 43 باشندوں کےساتھ افغانستان جب کہ 22 باشندوں کے ساتھ سری لنکا تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ پاکستان کے دوست ملک چین کے صرف 4 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا ،آزربائیجان ، کمبوڈیا ، عرا ق ، اٹلی ، میانمار ، نیپال ، صومالیہ ، سنگا پور ، ترکی ، شام ،ازبکستان ، کویت، کینیا اور دیگرممالک کے باشندوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلاول بھٹونے آج پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اتوار مارچ 10 , 2019
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج شام 4 بجے پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ممبر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اجلاس میں پارلیمانی […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: