ایتھوپیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ

ایتھوپیا کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 149 مسافر سوار تھے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کی ایئر لائن کا بوئنگ طیارہ آج کینیا کے دارلحکومت نیروبی جار ہا تھا کہ پرواز بھرنے کے چند منٹ کے بعد ہی راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا اور گر کر تباہ ہو گیا جس میں 149 مسافر سوار تھے اور 8 رکنی جہاز کا عملہ بھی موجود تھا ۔

یہ واقع آج صبح پونے نو بجے پیش آیا تاہم ابھی تک طیارہ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ کتنے افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔مقامی انتظامیہ کا کہناہے کہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

ڈیلی میل کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا طیار چند مہینے قبل ہی ایئر لائن نے حاصل کیا تھا اور یہ بالکل نیا ایڈیشن تھا ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارت کے باشندے پاکستانی شہریت کے حصول میں سب سے آگے

اتوار مارچ 10 , 2019
گزشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان کی شہریت لینے والے غیر ملکیوں میں بھارتی شہری سب سے زیادہ ہیں۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 635 غیرملکیوں کوشہریت دی اور پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بھارت کے شہری ہیں۔ اعداد […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: