حکومت نے مریم نواز کا جیل میں میڈیکل یونٹ کی فراہمی کا مطالبہ مان لیا، اعلان کردیا

صوبائی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بگڑتی ہوئی طبیعت کو دیکھ کرمریم نواز کے مطالبے پر میڈیکل یونٹ کوٹ لکھپت جیل پہنچانے کا اعلان کردیا

اور اس بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے بتایاکہ نوازشریف سے ملاقا ت کرکے آیاہوں، انہیں ہرممکن علاج کی یقین دہانی کرائی ہے ، فوری میڈیکل یونٹ کی ضرورت نہیں لیکن ایمرجنسی اقدامات کررہے ہیں۔

یادرہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ شام مطالبہ کیاتھا کہ نوازشریف کولاحق مرض کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے

اور حکومت وقت ایسے میں میڈیکل یونٹ فراہم کرے ، تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہنے والے کا کم ازکم اتنا حق تو ہے ۔ اب اس پرصوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر میڈیکل یونٹ بھجوانے کا فیصلہ ہے جو ایمرجنسی کی صورت میں نمٹنے کی تمام سہولیات سے لیس ہوگا، ایمرجنسی ایمبولینس آج ہی کسی وقت پر پہنچائی جائے گی ۔

ترجمان وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ نوازشریف کے علاج کی بجائے سیاست ہورہی ہے ، میں نے خود انہیں ہرممکن علاج کی یقین دہانی کرائی ہے ، مریم نے کہاتھاکہ میڈیکل یونٹ چاہیے ،

ہم بھیج رہے ہیں، نوازشریف کی عمر اس وقت 69سال ہے اور وہ 15سال سے مریض ہیں، جیل میں جانے سے قبل بھی انہیں ویسی ہی تکلیف تھی اور آج بھی ویسی ہی ہے ، ایسے ہرمریض کی زندگی میں یہ چیزیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا تو عمومی طورپر ایسے مطالبات پورے ہوتے ہیں اور ہم بھی کررہے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کا اغوا ڈراما نکلا

ہفتہ مارچ 9 , 2019
بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کے اپنے گھر سے 4 مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔ بھارتی دفاع کے ترجمان نے ٹویٹ میں اپنے ہی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ افواہیں پھیلانے سے گریز […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: