چیف سلیکٹر نے سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو صرف آرام دینے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شامل نہیں کیا گیا، ڈراپ کیے جانے سے سرفراز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب میں کپتان اور کوچ کی رائے شامل ہے، مسلسل کھیلنے کی وجہ سے سرفراز جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کا شکار تھے،انہوں نے کہا کہ اس بات میں صداقت نہیں ہے کہ سرفراز احمد آرام کرنے کی بجائے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنا چاہتے تھے۔

انضمام الحق نے کہا لہ سرفراز احمد اہم کھلاڑی ہیں اور ان کی رائے کو اہمیت دینا ہماری ذمہ داری ہے،سرفراز ہمارے کپتان ہیں اور ایک دو میچز کے لیے ڈراپ کیے جانے سے ان کو گھبرانا یا ڈرنا نہیں چاہیے،میرا خیال ہے کہ وہ اس طرح نہیں سوچتے اور ان کو اس حوالے سے کوئ پریشانی نہیں ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میگا منی لانڈرنگ کیس: دبئی سے اہم ملزم گرفتار

ہفتہ مارچ 9 , 2019
میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عمیر ایسوسی ایٹس کے مالک محمد عمیر کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملزم محمد عمیر کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل گئے تھے اور عمیر کا نام 20 […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: