مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کا اغوا ڈراما نکلا

بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کے اپنے گھر سے 4 مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔

بھارتی دفاع کے ترجمان نے ٹویٹ میں اپنے ہی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے، بھارتی فوجی محمد یاسین محفوظ ہے اور تعطیلات منانے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ضلع بڈگام میں اپنے گھر میں موجود ہے۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا نے اسی سپاہی کے اغواء کی خبر پر بغیر تحقیق کیے آسمان سر پر اُٹھایا ہوا تھا، شر انگیزی کی انتہا کرتے ہوئے کسی نے بھی خبر کی تصدیق کے لیے اہل خانہ یا محکمے سے رابطہ کرنے کی زحمت تک نہیں کی اور ٹی وی چینلز پر الزامات کی بچھاڑ کرنے لگے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارتی میڈیا کو جھوٹ پکڑا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیزی کی داستانیں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوتی آئی ہیں لیکن بے لگام بھارتی میڈیا کشیدگی اور تناؤ میں اضافے کرنے والے اوچھی حرکات سے باز نہیں آیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات

ہفتہ مارچ 9 , 2019
وزیراعظم عمران خان وزیراعلی ہائوس لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی اور صوبے کے امور پربریفنگ بھی دی عمران خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے اقدامات کو ترجیح دی جائے۔ عمران خان لاہور میں دیگر کئی اجلاس کی صدارت […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: