شیخوپورہ صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کارکنان سے مشاورتی بیٹھک کا اہتمام کیا گیا

خانقاہ ڈوگراں ( احمد ناز . ڈپٹی بیوروچیف ) شیخوپورہ صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کارکنان سے مشاورتی بیٹھک کا اہتمام کیا گیا

جس میں ان تمام پی ٹی آئی ورکرز نے اپنے اپنے علاقہ کے حالات بیان کیے جس میں پورے شہر کے مختلف مسائل پر گفتگو کی گئی جن میں خصوصی طور پر سول ہسپتال ,چلڈرن ہسپتال, ٹراما سینٹر سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مشاورت کی گئی

اس کے بعد گلی محلوں میں سیوریج کے مسائل پر گفتگو ہوئی کوڑے کرکٹ کو اٹھوانے کے حوالے سے بات ہوئی ,شہر شیخوپورہ میں بڑھتے ہوئے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے مزید یوٹرن بنانے پر مشاورت ہوئی ,

کمپنی باغ میں بچوں کے لیے لگائے جانے والے جھولوں کی خرابی پر گفتگو ہوئی ,دل والے چوک میں لڑکیوں کے سکول کی چھٹی کے ٹائم رش پر بحث ہوئی جس پر میاں خالد محمود صاحب نے سول ہسپتال سے متعلقہ کارکنان کو آگاہ کیا کہ کہ ہسپتال کے فنڈ کو بڑھانے کے لئے بات ہوچکی ہے شیخوپورہ میڈیکل کالج کی حوالہ سے بات چل رہی ہے ایک نئی ایمر جنسی فعل کرنے کے لئے اہتمام کیا جا رہا ہے

مشاورتی بیٹھک میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور نوجوان رہنما موجود تھے جن میں مناف خان, رائے علی, جواد خان ,رانااحسان میاں تیمور خالد, انعام الحق گجر, چوہدری شاہنواز ,قیصر بھٹی, عید خان ,شیخ طارق, شہباز اعوان, میاں طارق محمود, ,شاہد گجر, اور دیگر شریک تھے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی فضائی حدود کی بندش 11 مارچ تک برقرار رہے گی: سی اے اے

ہفتہ مارچ 9 , 2019
پاکستان سےگزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔ سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے اوور فلائنگ کیلئے روٹ 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک کھلے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: