ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کی نارنگ کے شہریوں کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر دینے کے لئے تھانہ نارنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد

خانقاہ ڈوگراں ( احمد ناز . ڈپٹی بیوروچیف ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ عمران کشور کی نارنگ کے شہریوں کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر دینے کے لئے تھانہ نارنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد:۔

وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرشیخوپورہ عمران کشور نے عوام کوانصاف کی فراہمی ،ان کے مسائل اولین ترجیح پرحل کرنے کے لئے تھانہ نارنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

اس موقع پر DSP فیروزوالہ خالد ڈار ، SHOs مریدکے سرکل اور سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواب ،انصاف عوام کی دہلیز پر کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

اس سلسلہ میں آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ پولیس کو حقیقت پر مبنی اطلاع دیں تا کہ ایک تو وقت کا ضیاع نہ ہو اور دوسرا تمام فیصلے انصاف اور میرٹ پر ہو سکیں ۔ آپ کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں جن کا فوری ازالہ کیاجائے گا ۔

کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل بیان کئے جن پرDPO شیخوپورہ نے فوری احکامات جاری کئے ۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر تمام DPOs اپنے اپنے ضلع میں ہر جمعہ کے روز کھلی کچہری کا انعقاد کر رہے ہیں ،

اس سے شہریوں کی داد رسی بر وقت اور باآسانی ہو رہی ہے ، شہری اپنے کسی بھی مسئلہ کے حل کے لئے مجھ سے مل سکتے ہیں ،

میرے دروازے ہر وقت شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر روز تھانہ میں SHO دوپہر 03 بجے سے لیکر شام 05 بجے تک عوام کی شکایات اور مساٸل سنیں گے۔ ترجمان پولیس شیخوپورہ

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کندھ کوٹ مال منڈی گاڑیوں کو بہت تکلیف کا سامنا

ہفتہ مارچ 9 , 2019
کشمور ( دلبر علی ۔ ضلع رپوٹر ) کندھ کوٹ میں مال منڈی لگائی ہے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں گاڑیوں کو بہت تکلیف ہوتا ہے اور آنے جانے میں شدید تکلیف ہوتا ہے جو کہ یہ مین بائی پاس ہے ۔ یہاں سے پشاور کی گاڑیاں اور پنجاب […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: