ایس پی صدر ملتان کی کھلی کچہری ، تنازعات کے فریقین میں صلح بھی کروائی

جلال پور پیر والہ ( محمد جمشید . نمائیندہ خصوصی ) ایس پی صدر مہر رب نواز تُلہ نے بدھ کے روز جلال پور کا دورہ کیا . تھانہ صدر کچہری میں کھلی کچہری کے دوران 12 سائلین کی شکایات کی سماعت کر کے ایس پی صدر نے پولیس افسران کو داد رسی کے احکامات جاری کئے،

کھلی کچہری کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہر رب نواز تلہ نے کہا کہ شہری کسی بھی جرم کی فوری اطلاع 15 پر کال کے ذریعے دیں اگر کال کے بعد متعلقہ تھانے کا عملہ توجہ نہ دے تو میرے ذاتی فون نمبر پر آگاہ کریں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی .

ایس پی صدر نے5 مختلف تنازعات کے فریقین کو بھی سماعت کیا فریقین نے سماعت سے قبل طے کیا کہ جو فیصلہ ہو گا فریقین اس کے پابند رہنے کے لیے قرآن پر بھی حلف اٹھائیں گے، تین تنازعات کے فریقین نے معامالات طے پانے کے بعد حلف اٹھایا جبکہ دو تنازعات کے فریقین میں سے بعض نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا

جس پر ایس پی صدر نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ان مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمات کو انجام تک پہنچائیں،

ایس پی صدر نے تھانہ سٹی کی مصالحتی کونسل کے ارکان خواجہ محمد سلیم، سعید احمد ملک ایڈووکیٹ، مہر اعجاز مرتضی اور نور احمد پر مشتمل وفد سے بھی ملاقات کی وفد نے ایس پی صدر کو آگاہ کیا کہ تھانے کا عملہ مقدمات کے اندراج کے بعد مصالحتی کونسل کو آگاہ نہیں کرتا،

جس پر ایس پی صدر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ہدایت کی کہ وہ مصالحتی کونسل کو مقدمات بارے بلاتاخیر آگاہی کو یقینی بنائیں اور مصالحتی کونسل کے روبرو فریقین کی طلبی کے لیے نوٹس فریقین کو تھانے کے عملہ کے ذریعے نوٹس پہنچانے کا سلسلہ شروع کریں، مہر رب نواز تلہ نے تحصیل بھر کے نمبرداروں سے بھی میٹنگ کی اور ان سے ان کے علاقوں میں جرائم کی شرح مبارے معلومات حاصل کرنے کے بعد ہدایت کی کہ زیادہ جرائم والے علاقوں کے نمبرداراپنے علاقوں میں ٹھیکری پہروں کے اہتمام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

22 تا 24 مارچ جشن بہاراں،صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی

ہفتہ مارچ 9 , 2019
ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے موسم بہار کے استقبال اور شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جشن بہاراں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشن بہاراں 22تا 24 مارچ قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں منایا […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: