پانچ سال میں پی آئی اے کے مسافروں کا 2 کروڑ سے زائد کا سامان غائب ہونے کا انکشاف

پانچ سال کے دوران قومی ائیرلائن کے مسافروں کا 2 کروڑ روپے سے زائد کا سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیونیوز کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ 2012 سے 2016 کے دوران پانچ سالوں میں قومی ائیرلائن کے مسافروں کا 2 کروڑ سے زائد کا سامان غائب ہوا لیکن مسافروں کا سامان کون چوری کررہا ہے اس کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 2012 سے 2013 کے دوران ملتان اور بہاولپور ائیرپورٹس پر 39 لاکھ 75ہزار کا سامان غائب ہوا، 2014 سے 2015 کے دوران کراچی ائیرپورٹ پر 24 لاکھ 23 ہزار کا سامان غائب ہوا جب کہ گمشدہ سامان کی مد میں مسافروں کو 2 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار کی ادائیگیاں ہوئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق مسافروں کا سامان انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث مسلسل غائب ہوتا رہا، انتظامیہ کو 2017 میں معاملے سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی جواب نہ ملا۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ قوانین کے مطابق سامان غائب ہونے پر متعلقہ ڈیوٹی افسران ذمہ دار ہوتے ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان کی قیادت میں ملک کوکرپشن سے پاک کریں گے : شیخ رشید

ہفتہ مارچ 9 , 2019
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ دنیاآگے جارہی ہے اورہم کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک کوکرپشن سے پاک کریں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناہے کہ پاکستان ریلویزکوایران،ترکی اورافغانستان سے جوڑنے جارہے ہیں،ریلوے میں 10 ہزارنوکریاں نکالی گئی ہیں،انہوں […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: