بلاول بھٹو کی انگریزی میں تقریرپرعمران خان کی تنقیدچھوٹا پن ہے ،خورشیدشاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی انگریزی میں تقریرپرعمران خان کی تنقیدچھوٹا پن ہے ،بدقسمتی سے عمران خان کو ابھی قومی سیاست کرنا نہیں آئی ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بلاول بھٹو کی تقریرپر عمران خان کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان انگلش میں تقریر اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کیلئے کرتے ہیں ،بلاول کی انگریزی میں تقریر پرعمران خان کی تنقید چھوٹاپن ہے ،ان کا کہناتھا کہ بدقسمتی سے عمران خان کو ابھی قومی سیاست کرنا نہیں آئی ،عمران خان پارلیمنٹ میں آتے تو بلاول کی تقریر سمجھے میں آتی ۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ بلاول کی تقریرمستقبل کی حکمت عملی کیلئے تھی جو عمران کو سمجھ نہیں آئی ،ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ عمران خان وہی کنٹینروالی باتیں کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس مستقبل کا پلان ہے نہ وعدے پورے کرنے کی اہلیت،عمران خان کابینہ میں جو فیصلے کرتے ہیں وہ کسے خوش کرنے کیلئے کرتے ہیں ۔

خورشیدشاہ نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ سیاسی اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کی ،بھارت شکست کی وجہ وہاں کے سیاست دانوں کا ایک نظریہ پرنہ ہونا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت میں دونظریے کام کر رہے ہیں مودی جنگ اور دوسرے امن چاہتے ہیں ۔

خورشید شاہ نے کہاکہ ہماری حکومت سیاستدانوں کو بلاتی ہے تودوسری طرف ان کا لیڈرتنقید کرتا ہے ،عمران خان کے متنازع رویے کے باوجود پارلیمنٹ میں ایک لفظ بھی نہیں بولا،انہوں نے کہا کہ یہ دہرامعیارہے کہ ایک دعوت دیتا ہے اوردوسراگالیاں دیتا ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پانچ سال میں پی آئی اے کے مسافروں کا 2 کروڑ سے زائد کا سامان غائب ہونے کا انکشاف

ہفتہ مارچ 9 , 2019
پانچ سال کے دوران قومی ائیرلائن کے مسافروں کا 2 کروڑ روپے سے زائد کا سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیونیوز کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ 2012 سے 2016 کے دوران پانچ سالوں میں قومی ائیرلائن کے مسافروں کا 2 کروڑ سے زائد کا […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: