نوازشریف کا اہلخانہ کے اصرار پر بھی اسپتال منتقل ہونے سے انکار

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ایک بار پھر اسپتال منتقل ہونے سے انکار کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، نوازشریف نے اہلخانہ کے اصرار کے باوجود ایک بار پھر اسپتال منتقل ہونے سے انکار کردیا۔

میاں شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ’مجھے سروسز اسپتال، پی آئی سی اور جناح اسپتال لے جایا گیا، اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے کہا انہیں صرف بیماری کی نوعیت پتہ لگانے کا کہا گیا ہے، ڈاکٹرزنے بتایا کہ وہ میرا علاج شروع نہیں کرسکتے، ڈاکٹرز نے علاج شروع کرنے کے حوالے سے بے بسی ظاہر کی اور کہا کہ میرا علاج کرنا ان کا مینڈیٹ نہیں ہے‘۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’علاج کے نام پر جو سلوک پہلے کیا گیا اب مزید تضحیک برداشت نہیں کروں گا، حکومت ایک مرتبہ پھر تمسخر اڑانے کا ارادہ رکھتی ہے‘۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت نے ڈاکٹروں کو میرے علاج سے روکا ہے، نواز شریف

ہفتہ مارچ 9 , 2019
سابق وزیراعظم نواز شریف نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے ڈاکٹروں کو ان کے علاج سے روک دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف علالت کے باوجود مکمل حوصلے میں اور اللہ پر بھروسہ کیے ہوئے ہیں، […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: