22 تا 24 مارچ جشن بہاراں،صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے موسم بہار کے استقبال اور شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جشن بہاراں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشن بہاراں 22تا 24 مارچ قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں منایا جائے گا جس میں صرف فیملز کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی صدارت میں جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 روزہ جشن بہاراں میں کھانے پینے کے سٹال روایتی جھومر اور مختلف کلچرل مصنوعات کی نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں تمام سرکاری محکمے پھولوں کی نمائش کیلئے اپنا سٹال لگائیں گے جس کے فاتحین میں بھاری انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ جشن بہاراں میں شرکت کرنے والے شہریوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا

اور صرف فیملیز کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہ کہ میوزیکل نائٹ میں معروف گلوکار ابرالحق،جواد احمد اور عطاء الحق سمیت معروف گلوکاروں کی پرفارمنس ہوگی جبکہ سپورٹس گراؤنڈ اور قلعہ کہنہ پر مرد و خواتین اور بچوں کی علیحدہ میراتھن ریس منعقد کرائی جائے گی۔

جشن بہاراں کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل ملتان نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں اس ضمن میں فینسی لائٹس، سپلائی پینٹ فی بالٹی، ساونڈ سسٹم، فوڈ میلہ ، موسمی پودا جات ، مٹی ، انعام و الی ٹرالیوں سمیت دیگر اشیا کی کوٹیشن پر حاصل کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن ملتان نے جشن بہاراں کیلئے سپلائی فینسی لائٹ، پینٹ، سٹالز ، مختلف اقسام کو پودوں ، ایل ای ڈی کلر لائٹس، ساونڈ سسٹم سمیت پارکنگ اسٹینڈ کیلئے ٹینڈرز طلب کر لئے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فاروق آباد کے قریب حادثہ

ہفتہ مارچ 9 , 2019
شیخوپورہ (محمداحمد ناز ۔ ڈپٹی بیوروچیف ) فاروق آباد کے قریب شیخوپورہ نوائے وقت کے رپورٹر اور ممبر پریس کلب سیف الرحمن کے والد اور والدہ کار حادثے میں زخمی ہوے ۔ عبدالرشید ندیم اور انکی اہلیہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: