پاکستانی فضائی حدود کی بندش 11 مارچ تک برقرار رہے گی: سی اے اے

پاکستان سےگزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔

سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے اوور فلائنگ کیلئے روٹ 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹم کے مطابق مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 11مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند رہیں گی، شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔

نوٹم میں آگاہ کیا گیا ہےکہ رحیم یارخان، سیالکوٹ اور سکھر ائیرپورٹس بھی 11مارچ تک بند رہیں گے، پاکستان آنے اور جانے کے لیے مخصوص فضائی حدود کا استعمال کیاجاسکتاہے۔

نوٹم کےمطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے، ترال، ملتان،کراچی، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گلستانِ جوہر سڑکوں پہ سیوریج کا خراب نظام

ہفتہ مارچ 9 , 2019
کراچی ( على احمد ۔ نمائندە خصوصى ) کراچی واٹر بورڈ کی نااہلی کا اور کارنامہ سامنے آگیا ۔ گلستانِ جوہر بلاک 15 میں گزشتہ دو ماہ سے سڑکوں پہ سیوریج کا گندا اور بدبو دار پانی علاقے مکینوں کے لیے عذاب بن گیا ہے۔ اس صورتحال سے مسجد جانے […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: