بھارت کے لیے تیسری روسی جوہری آبدوز، تین ارب ڈالر کا معاہدہ

بھارت نے روس کے ساتھ ایک اور جوہری آبدوز کے پٹے پر حصول کے لیے ایک دوطرفہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی تیسری آبدوز ہو گی، جو تین ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت دس سال کے لیے بھارت کو مہیا کی جائے گی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے جمعہ آٹھ مارچ کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ملکی میڈیا نے آج بتایا کہ بھارت کو یہ نئی آبدوز ملنے سے اسے بحر ہند کے خطے میں اپنے دو سب سے بڑے حریف ہمسایہ ممالک پاکستان اور چین پر قدرے برتری حاصل ہو جائے گی۔

ماسکو اور نئی دہلی کے مابین اس معاہدے کے طے پانے سے پہلے مذاکرات کئی ماہ تک جاری رہے اور یہ ڈیل ایک ایسے وقت پر طے پائی ہے

جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چودہ فروی کو ہونے والے ایک بڑے خودکش دہشت گردانہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی نیم فوجی اہلکاروں کی موت کے بعد سے نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین انتہائی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کے ساتھ بات چیت میں اس امر کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا کہ اس جوہری آبدوز سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے اور یہ کہ ایٹمی توانائی سے چلنے والی یہ آبدوز ماسکو 2025ء تک دس سال کے لیے پٹے پر انڈین نیوی کے حوالے کر دے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار

ہفتہ مارچ 9 , 2019
کراچی ( شوکت علی ۔ انٹرنی رپورٹر ) پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار کراچی پولیس نے بھی سیکورٹی کے مزید سخت اقدامات کر دیے گئے ، پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے پولیس کی اسپیشل پچاس موبائلز تیار ہو گئی ، سو موٹر سائیکلوں پر سوار […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: