بلاول بھٹو کا نوازشریف سے ملاقات کا فیصلہ،محکمہ داخلہ کو درخواست دیدی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔پیپلزپارٹی نے ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔

پیپلزپارٹی نے ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست دیدی ہے جس میں پیپلزپارٹی نے ملاقات کی اجازت مانگی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹوکی ملاقات محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہے اگر محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو ملاقات کی اجازت دیدی توبلاول بھٹوکوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی کیساتھ قمر زمان کائرہ ،جمیل سومرواورمصطفی نوازبھی ہوں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

'افغانستان میں امن، بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری ترجیح ہے'

ہفتہ مارچ 9 , 2019
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات اور افغانستان میں قیام امن ہماری حکومت کی 2 اہم ترین ترجیحات ہیں۔ روسی نشریاتی ادارے ’آر ٹی‘ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں تنازع کی جانب دیکھنے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: