کراچی میں پی ایس ایل 4 کا میلہ، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے کھل گئے

شہر قائد میں پی ایس ایل 4 کا میلہ سج گیا ہے اور شائقین کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے کھل چکے ہیں۔

پی ایس ایل 4 آج باضابطہ طور پر وطن واپس آگئی ہے، اس حوالے سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدِ مقابل کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا تاہم شہر قائد میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اسٹیڈیم کے دورازے شائقین کے لیے کھول دیئے گئے ہیں جو کہ شام 5 بجے شائقین کے لیے بند کردیے جائیں گے۔

ناظرین کے لئے ضروری ہدایات

اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا براہ راست ٹاکرا اور اپنے پسندیدہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں آنے والوں کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 5 مقامات بنائے گئے ہیں، یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید پارک، اردو یونیورسٹی، اتوار بازار اور ایکسپو سینٹر میں پارکنگ بنائی گئی ہے جب کہ ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فُٹبال گراؤنڈ میں بھی شائقین اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے، میچ دیکھنے والوں کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کے لیے اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ لازمی ہے، اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا اور خواتین کے ہینڈ بیگز لانے کی اجازت نہیں، شائقین صرف اپنے ساتھ موبائل فون لاسکتے ہیں جس میں پاور بینک شامل نہیں۔

سیکیورٹی انتظامات

سندھ حکومت نے اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں۔ اسٹیڈیم کے باہر کی سیکیورٹی پولیس جب کہ اندر کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالےکی گئی ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر 90 سے زائد جب کہ اسٹیڈیم کے باہر مختلف مقامات پر 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، جن کی مدد سے اسٹیڈیم اور اندر اور باہر کی صورت حال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

اسٹیڈیم کے اطراف سندھ پولیس کے 13 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ایس یو کے 565 کمانڈوز بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں اور انہیں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ اسٹیڈیم کے اطراف تمام عمارتوں کی چھتوں پر رینجرز کے ماہر ترین نشانے باز اہلکار پوزیشن سنبھال چکے ہیں، اس کے علاوہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

 

روڈ پلان

 

کراچی ٹریفک پولیس نے میچ کے دوران علاقے میں ٹریفک کی روانی کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لیے خصوصی روڈ پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت نیشنل اسٹیڈیم آنے والی شاہراہوں کو 2 بجے تک جب کہ کارساز سے حسن اسکوائر اور ملینیم سے آغا خان گیٹ نمبر 3 تک روڈ بند ہوگا۔ آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال جانے والے افراد نیو ٹاؤن کٹ سے جاسکیں گے۔ اسٹیڈیم کے اطراف کے رہائشی اصل شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھروں تک جاسکیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قائدن لیگ کوجان کاخطرہ ہواتوسیاست میں تشدد کے راستے کھلیں گے،خواجہ آصف

ہفتہ مارچ 9 , 2019
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف سے سیاسی انتقام لے رہی ہے، حکومتی پریشرکی وجہ سے ڈاکٹرزبھی اپناموقف نہیں دے رہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کاکہنا تھا کہ حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جان لینے پرڈٹی ہوئی ہے، نوازشریف کوجان کاخطرہ ہواتوسیاست […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: