پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بھارت بھیجنے کا فیصلہ

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے باعث پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنرکو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، سہیل محمود ہفتے کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوں گے۔

پلوامہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور بھارتی الزام تراشیوں کے بعد پاکستان نے 18 فروری کو اپنے ہائی کمشنر سہیل محمودکو نئی دہلی سے مشاورت کے لیے واپس بلا لیا تھا۔ یہ اقدام بھارت کی طرف سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلائے جانے کے بعد اٹھایا گیا تھا تاہم چند روز قبل پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا عندیہ دیا تھا۔ سہیل محمود آج 8 مارچ کو واہگہ کے راستے امرتسر پہنچیں گے اور وہاں سے بذریعہ ہوائی جہاز نئی دہلی جائیں گے۔

یہ پڑھیں: بالاکوٹ میں بھارتی پے لوڈ گرانے کے خلاف ایف آئی آردرج
سفارتی ذرائع کے مطابق سہیل محمود 14 مارچ کو کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے ہونے والے پاک بھارت حکام کے پہلے اجلاس کی تیاریاں بھی کریں گے۔ یہ اجلاس 14 مارچ کو واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی علاقے میں ہوگا۔ اس اجلاس کے بعد 28 مارچ کو بھارتی وفد پاکستان آئے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں پی ایس ایل 4 کا میلہ، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے کھل گئے

ہفتہ مارچ 9 , 2019
شہر قائد میں پی ایس ایل 4 کا میلہ سج گیا ہے اور شائقین کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے کھل چکے ہیں۔ پی ایس ایل 4 آج باضابطہ طور پر وطن واپس آگئی ہے، اس حوالے سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: