افضل کوہستانی کی سخت سیکیورٹی میں نماز جنازہ کی ادائیگی

مانسہرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر . محمد اسماعیل) کے پی مثالی پولیس سے گزشتہ دو سال سے جان کا تحفظ مانگنے والے افضل کوہستانی کی نعش کی سخت سیکیورٹی میں نوگرام بٹگرام روانگی اور نماز جنازہ کی ادائیگی۔

غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی آٹھ بے قصور جانوں کو انصاف کے لیے سات سال سے جدوجہد کرنے والا، ملک بھر میں ہر منصف کے دروازے پر دستک دینے والا افضل کوہستانی آج خود معاشرے کی ناسور طاقتوں کے ظلم کا شکار ہوگیا۔ گزشتہ ایک سال سے انتظامیہ کو سیکیورٹی کے لیے درخواست کرتا رہا کہ مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن کسی نے پروا نہ کی۔ پندرہ سے زائد بچوں عورتوں کا واحد کفیل، آٹھ بے نشاں رکھے جانیوالی جانوں کے لیے تنِ تنہا انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والی افضل کوہستانی گزشتہ روز بیچ چوراہے، کینٹ تھانہ ایبٹ آباد کے قریب ظالم کی گولیوں کا شکار ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد شکایتی درخواستیں اور تحاریک جمع کرانے کانیا مقابلہ

جمعہ مارچ 8 , 2019
سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد شکایتی درخواستیں اور تحاریک جمع کرانے کانیا مقابلہ، سپیکر سندھ اسمبلی اور اسمبلی سیکریٹریٹ میں درخواستوں اور شکایات کے انبار لگ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایک دوسرے کے خؒلاف شکایات اور تحریک استحقاق […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: