سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد شکایتی درخواستیں اور تحاریک جمع کرانے کانیا مقابلہ

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد شکایتی درخواستیں اور تحاریک جمع کرانے کانیا مقابلہ، سپیکر سندھ اسمبلی اور اسمبلی سیکریٹریٹ میں درخواستوں اور شکایات کے انبار لگ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایک دوسرے کے خؒلاف شکایات اور تحریک استحقاق پیش کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ اظہرنے وزیربلدیات سعیدغنی کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی جبکہ پی ٹی آئی ہی کے رکن اسمبلی عدیل احمد نے سپیکر سندھ اسمبلی کو ایم ایم اے رکن اسمبلی عبدالرشید کیخلاف خط لکھ دیا ،ارسلان تاج گھمن نے ایم ایم اے رکن پر حملہ آور ہونے کا الزام لگایا ہے ۔

انہوں نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ سیدعبدالرشید نے مجھ پربے بنیاد الزامات عائد کیے ۔ادھر پی ٹی آئی ہی کے رکن اسمبلی بلال عبدالغفار نے صوبائی وزیرشہلارضاکیخلاف شکایتی خط سپیکر کوارسال کردیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر شہلارضا مجھ پر لگائے گئے بے بنیاد الزمات واپس لیں اور مجھ سے معافی مانگیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، ہم آخری دم تک لڑیں گے، وزیراعظم

جمعہ مارچ 8 , 2019
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی سپر پاور یا بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں غلام بنا لیں گے، یہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ہم آخری دم تک لڑیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے تھر پارکر سندھ کے علاقے چھاچھرو کے عوام میں صحت کارڈز […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: