جامعہ زکریا شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیزکےطلباء کیلئے ٹریننگ پروگرام شروع

جامعہ زکریا شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیزکےطلباء کیلئے باقاعدہ ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ، چیئرمین شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسرڈاکٹراشرف خان نے میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے

کہ دور حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیا کے طالب علموں کو سوشل میڈیا ٗ سٹیزن جرنلزم ٗ فوٹو جرنلزم ٗ تخلیقی تحریروں کے علاوہ مفید اور کارآمد شہری بننے سے متعلق ٹریننگز کے مواقع فراہم کئے جائیں گے،

ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو پر امن معاشرے کے قیام سے متعلق شعور دینا ہے ،پروجیکٹ کوارڈینٹر جنید نذیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں تیزی سے میڈیا کی انڈسٹری بحران کا شکار ہے اور نوجوان صحافیوں کیلئے ملازمت کے محدود مواقع میسر ہیں،

یہ ٹریننگزمیڈیا سٹوڈنٹس کیلئے ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر نئے رجحانات کے استعمال کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہونگی، اس موقع پر ڈاکٹر ادریس لودھی اور مرتضیٰ حسین نقوی نے بھی خطاب کیا ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جاپان:85 سالہ شہنشاہ اکی ہیٹو آج تخت سے دستبردار ہو جائیں گے

منگل اپریل 30 , 2019
جاپان میں آج نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے  ۔ 85 سالہ شہنشاہ اکی ہیٹو تخت سے دستبردار ہو جائیں گے۔ ولی عہد شہزادہ ناروہیٹو کل تخت نشین ہوں گے۔ ٹوکیو کے شاہی محل میں شہنشاہ اکی ہپٹو کی دستبرداری کی تقاریب کا آغاز ہوگیاہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: