بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی ایئرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع بکانر میں شوبہ سرکی دھانی علاقے میں مگ 21 طیارہ تباہ ہوا جبکہ پائلٹ طیارے کے گرنے سے قبل باہر نکل گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مگ 21 معمول کی پرواز پر تھا جب اسے تکنینی خرابی کا سامنا ہوا اور وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

ادھر بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ طیارہ پرندے کے ٹکرانے سے خراب ہوا، تاہم اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے اور ایک جنگی ہیلی کاپٹر تباہ ہوچکے ہیں، جن میں سے دو طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا۔

اس سے قبل حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا جبکہ اس دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا تھا اور انہیں بڑی عزت سے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

27 فروری کو ہی بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

اس سے قبل 19 فروری کو بھارت میں فضائی کرتب کے لیے ہونے والے ایئر شو کے آغاز سے قبل ہی بھارتی فضائیہ کی سُریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم عمران خان نے تھر پارکر میں ہندو برادری کیلئے سب سے بڑا اعلان کر دیا

جمعہ مارچ 8 , 2019
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری حکومت ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی قسم کا بھی ہم ان پر کوئی ظلم نہیں ہونے دیں گے ۔ تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تھر کی تقریبا آدھی […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: