کراچی خواتین کا عالمی دن : دوتلوار کلفٹن تاڈی ایل برانچ خصوصی واک میں آئی جی سندھ کی شرکت

کراچی (شوکت علی . انٹرنی رپورٹر ) تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی جانا چاہیئے۔ محکمہ پولیس سندھ میں خواتین اے ایس آئیز کی سیٹیں بڑھائی جائیں گی۔ڈاکٹرسیدکلیم امام

عورت ماں بیٹی بہن اور بیوی کے روپ میں کسی بھی خاندان کے اتحاد عزت اور ناموس کی ضمانت ہے۔آج خواتین کی عزت کرنے اور انکی قدر کرنیکے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ یہ بات آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں بانی پاکستان قائداعظمؒ کے قول ”کوئی بھی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اس میں حصہ نہ لیں“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی خواتین مستعد،زیادہ ذمہ دار اور پراعتماد رہتے ہوئےتمام شعبہ ہائے زندگی میں مصروف عمل ہیں اور ملک کی تعمیروترقی اور خوشحالی جیسے اقدامات میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا انفرادی اوراجتماعی کردار بطریق احسن انجام دے رہی ہیں۔لہذٰا ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین کی ہر پلیٹ فارم پر ناصرف حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ انکی صلاحیتوں کا برملا اظہار اور اعتراف بھی کیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیر شیخ نے اس خصوصی دن کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ عورت نے ہرعہد میں مرد کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے گھر سے لیکرسماج تک خدمت اور ایثار کی داستانیں رقم کی ہیں۔کوئی بھی معاشرہ عورت کو محکوم،زیردست اور پابند رکھ کر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔دین اسلام بھی خواتین کے حقوق کی بات کرتا ہے۔محکمہ پولیس کی یہ کوشش ہے کہ خواتین پولیس افسران کو کمانڈنگ پوزیشن پر لارہے ہیں جبکہ آئی جی سندھ بھی اس حوالے سے تمام تر سنجیدہ اقدامات اٹھارہے ہیں۔

اس موقع پرتمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز،ایس پیز،اے آئی جیز، سندھ پولیس،پاک آرمی،پاک فضائیہ کی خواتین افسران سمیت سول سوسائٹی سے وابستہ دیگر خواتین کے علاوہ ریٹائرڈخواتین ججز نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خواتین پولیس افسران سمیت سول سوسائٹی ودیگر اداروں سے وابستہ خواتین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ کو اجرک ودیگر تحائف بھی دیئے گئے۔

قبل ازیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دو تلوار کلفٹن تا لائسنس برانچ خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی سندھ سمیت خواتین پولیس افسران،اہلکاروں ودیگر خواتین نے بھی شرکت کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوجرہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سپورٹس گالہ کی تقریبات کا انعقاد

جمعہ مارچ 8 , 2019
گوجرہ ( محمد ناصر صدیق . بیورو چیف ) گوجرہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سپورٹس گالہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے ڈائریکٹر آف کالج فیصل آباد ڈاکٹر عالم نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے تمام سٹاف نے بھی شرکت […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: