پی سی بی نے بھارت کو پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تمام بورڈ ممبرز کو 17 مارچ کو شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دیکھنے کیلئے کراچی آنے کی دعوت دیدی ہے

جبکہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری امیتابھ چوہدری اوربھارت سے ہی تعلق رکھنے والے آئی سی سی چیئرمین پاک ، بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے پاکستان آئیں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دعوت نامے پاک، بھارت کشیدگی سے پہلے بھیجے گئے تھے اور کشیدگی کے ماحول میں دعوت نامے نہ بھیجے جاتے۔ مزید یہ کہ دیگر کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ حکام کو دعوت دینے کا مقصد یہ ہے کہ خود پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے سکیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو امید ہے کہ افغانستان، انگلینڈ، آئرلینڈ، بنگلہ دیش، زمبابوے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے پاکستان آئیں گے۔ اس سے قبل پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہا تھا کہ انہوں نے آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سیکیورٹی منیجرز کو بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے کراچی آنے کی دعوت دی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی خواتین کا عالمی دن : دوتلوار کلفٹن تاڈی ایل برانچ خصوصی واک میں آئی جی سندھ کی شرکت

جمعہ مارچ 8 , 2019
کراچی (شوکت علی . انٹرنی رپورٹر ) تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی جانا چاہیئے۔ محکمہ پولیس سندھ میں خواتین اے ایس آئیز کی سیٹیں بڑھائی جائیں گی۔ڈاکٹرسیدکلیم امام عورت ماں بیٹی بہن اور بیوی کے روپ میں کسی بھی خاندان کے اتحاد عزت اور ناموس […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: