پاکستانی سرحد کے قریب بھارت کا ایک اور مگ طیارہ تباہ ہو گیا

انڈین ائیر فورس (آئی اے ایف) کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے بکانر میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم اس کا پائلٹ محفوظ رہا جو طیارہ گرنے سے پہلے ہی ’ای جیکٹ‘ کر گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور اسلحہ لئے بغیر ہی پرواز کر رہا تھا۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہو ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ پرندہ ٹکرانے کے باعث گرا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’سپوتنک‘ کے مطابق یہ طیارہ پاکستانی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی سی بی نے بھارت کو پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی

جمعہ مارچ 8 , 2019
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تمام بورڈ ممبرز کو 17 مارچ کو شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دیکھنے کیلئے کراچی آنے کی دعوت دیدی ہے جبکہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: