خواتین کا عالمی دن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد

خواتین کا عالمی دن امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر نے اپنی قرارداد میں کہا کہ دنیا 8 مارچ کی اہمیت کو تو سمجھتی ہے لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کے دکھ اور تکلیف کو سمجھنے سے قاصر ہے،

ڈاکٹر عافیہ 2003 سے آج تک امریکی فوجیوں کے ناقابل بیان بیہمانہ مظالم اور تشدد برداشت کر رہی ہیں، لیکن ان کی رہائی کے لئے کوئی بھی تدبیر کارگر نہیں ہو سکی، صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 8مارچ2019 کے دن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صبر و عظمت کو سلام کرتے ہوئے انہی کے نام سے منسوب کرتا ہے۔

قرارداد میں وفاقی حکومت، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو ممکن بنایا جائے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے بھی قرارداد جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ اسلام میں خواتین کا کردار عزت و وقار تمام دنیا کےلئے قابل ستائش ہے،

حضرت خدیجہ الکبری کی سرداری، حضرت عائشہ صدیقہ کی وفا، حضرت فاطمہ زہرا کی پاکدامنی اور حضرت زینب کے حوصلے سمیت تمام خواتین کا کردار روشن مثالیں ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فیڈ فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی

جمعہ مارچ 8 , 2019
خانیوال ( زوہیب انجم – بیوروچیف ) رانگو پل کے نزدیک فیڈ فیکٹری میں دوپہر 2 بجے سے لگنے والی شدید آگ بجھانے کی کاروائیوں میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی 5 گھنٹوں سے جاری انتھک کاوشیں جاری ہیں ۔

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: