رافیل کرپشن کیس میں نریندر مودی کو شامل تفتیش کیا جائے، کانگریس

کانگریس نے رافیل جیٹ طیارے کے حساس دستاویزات چوری ہونے کے معاملے پر نریندر مودی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارت کی فرانس سے رافیل جیٹ طیارے خریدنے کے معاہدے کی حساس دستاویزات چوری ہونے کے انکشاف پر اپوزیشن مودی کیلئے درد سربن گئی۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے دستاویزات چوری ہونے کے خلاف تحقیقات میں وزیراعظم مودی کو شامل کرنا چاہیے اور مودی کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حساس دستاویزات چوری ہونا کوئی عام بات نہیں، اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور اس میں مودی کو بھی شامل کرنا چاہیے، وزیراعظم معاہدے کے بارے میں مکمل آگاہ تھے، اسی لیے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت میں رافیل طیاروں کی خریداری سے متعلق دستاویزات بھی چوری

مسلسل ناکامیوں کےباعث حواس باختہ مودی سرکار کا ایک اور کارنامہ گزشتہ روز سامنے آیا جس میں بھارتی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں رافیل ڈیل کی حساس دستاویزات چوری ہونے کا انکشاف کیا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے 2016 میں فرانس سے 36 رافیل جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جس میں مودی حکومت پر کریشن کے الزامات لگائے گئے تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جعلی اکاﺅنٹس کیس ، نیب نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا

جمعہ مارچ 8 , 2019
جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کی انتہائی قریبی شخصیت کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکریٹری کے ڈی اے آفتا ب میمن کو سات سو ایکٹر زمین غیر قانونی طور پر ایک شخص کے نام الاٹ […]

کیلنڈر

اپریل 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: