ملک میں فضائی آپریشن سے متعلق سول ایوی ایشن نے اہم اعلان کر دیا

سول ایوی ایشن نے گلگت بلتستان ، فیصل آباد ، ملتان اور رحیم یار خان میں بھی فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

سول ای ایشن کی جانب سے گزشتہ روز ان چاروں ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن کی بندش میں مزید چوبیس گھنٹوں کی توسیع کی گئی تھی تاہم آج سے پورے ملک میں فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے ۔مسافروں کو متعلقہ ایئر لائنز کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے باعث پاکستان نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی تھیں تاہم بعد ازاں کشیدگی کم ہونے پر ملک میں جزوی طور پر آپریشن بحال کیا گیا تھا اور آج ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس کھول دیئے گئے ہیں ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعہ مارچ 8 , 2019
بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔ بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرا نے کی محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آرمیں […]

کیلنڈر

اپریل 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: