ایس پی صدر ملتان کی جلال پور میں کھلی کچہری، شکایات کے ازالے کے لیے احکامات جاری

جلالپورپیروالا ( محمد جمشید . نمایئندہ خصوصی ) جلال پور پیر والہ میں ایس پی صدرملتان مہر رب نواز تلہ نے سوموار کو جلال پور کا دورہ کیا

اور تھانہ صدر جلال پور اور نواحی قصبہ خان بیلہ میں قائم پولیس چوکی میں کھلی کچہریوں میں لوگوں کی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جام سلیم اختر، ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد بھٹی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی راو صابر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایس پی صدر نے پولیس ملازمین کو ہدایات کیں کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض دیانتداری اور جانفشانی سے سر انجام دیں،

ایس پی صدر نے پٹرول ہائی وے پولیس کی تحصیل جلال پور میں قائم تینوں چوکیوں کے انچارجز کے ساتھ بھی میٹنگ کی اور شاہراہوں پر پولیس گشت موثر بنانے کے حوالے سے ہدایت کی کہ پٹرولنگ پولیس افسران اور تھانوں کی پولیس کے سربراہان روزانہ گشت کے روٹس بارے باہمی رابط وں کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک ہی رُوٹ پر دونوں گشت نہ کریں

ایک دوسرے سے مختلف روٹ پر گشت کیا جائے۔ ایس پی صدر نے اُچ شریف کی جانب جانے والی ایکسپریس وے پر مستقل ناکہ لگانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ بعد ازاں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہر رب نواز تُلہ نے کہا کہ وہ آئندہ بھی ہر ہفتے جلال پور کا دورہ کیا کریں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سشما سوراج کا او آئی سی میں خطاب... چند سوالات

جمعرات مارچ 7 , 2019
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ دنوں ابوظہبی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس سے خطاب کیا جس کےلیے انہیں خصوصی دعوت ابوظہبی اور سعودی حکمرانوں کی طرف سے دی گئی تھی۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ او آئی سی کے فورم پر کسی غیر مسلم ملک […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: