وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم معاملات پر غور

اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، کابینہ 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں 18نکاتی ایجنڈ ے پر غور کیا جائے گا ،وزیراعظم کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

ای سی سی اجلاس کے 26فروری کے فیصلے کی توثیق اور پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈی نیشن، ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا بورڈ میں ایم پی سی تعینات کرنے کے علاوہ پی اوایف بورڈ میں ممبر منسٹیریل کوآرڈی نشن کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہیں،

پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کا طریقہ کار، صوبہ خیبرپختوںخواہ اور صوبہ بلوچستان سے نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی وزارت آئی ٹی کے تحت کرنے کا معاملہ جیسے امورزیر غور آئیں گے،پاکستانی وزارت خارجہ اور لیتوانیہ کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی جائے گی،پاکستان ریونیو آڈومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا معاملہ زیر غور آئے گا اورادارہ شمایارت پاکستان کے گورننگ کونسل کے دو ارکان کی دوبارہ تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے ذریعے حکومتی اثاثہ جات تک معلومات کی منظوری دے گی۔ گزشتہ مالی سال کے اضافی اخراجات اور رواں مالی سال کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کے اموربھی زیرغور آئیں گے۔۔

یاد رہے کہ یکم مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران حکام کو ہدایت جاری کی تھی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لیے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دی تھی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کشمور اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جمعہ مارچ 8 , 2019
کشمور ( لعل بادشاہ ۔ تحصيل رپوٹر ) کشمور اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ اپنے گھروں اور دوکانوں سے باہر نکل کر توبہ استغفار پڑھنے لگے‎

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: