سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کشیدگی میں کمی کا اشارہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین ٹرین سروس بحال ہو گئی ہے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اسکول بھی پیر سے کھل گئے۔ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ دونوں ہماسیہ ممالک کے مابین کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔

اکستان ریلوے کے ترجمان اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ تازہ کشیدگی کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ روز 180 مسافروں کو لے کر لاہور سے اٹاری کے لیے روانہ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے یہ ٹرین رابطہ گزشتہ ہفتے اس وقت منقطع کر دیا گیا تھا، جب گزشتہ ہفتے کے فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ عروج پر پہنچ گیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین یہ ٹرین سروس 1976ء میں شروع کی گئی تھی۔

تاہم رواں ہفتے کے آغاز پر ہی اس کشیدگی میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی تھی، جس کی ایک مثال پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کا بحال ہونا بھی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کے قریب چکوٹھی نامی علاقے کے ایک استاد راجہ جلیل نے بتایا کہ اسکول تو پیر سے کھل گئے، لیکن حاضری کم ہی رہی۔

راجہ جلیل کے بقول، ’’ہم نے اپنے دن کا آغاز امن کے لیے دعاؤں سے کیا۔ اس موقع پر بچوں نے فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔‘‘

گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارتی دستوں کے مابین کنٹرول لائن کے آر پار شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران آٹھ پاکستانی شہری اور دو فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھی مکمل طور پر بند کر دی تھییں تاہم پیر سے پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں نے دوبارہ مکمل طور پر اپنا کام شروع کر دیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم عمران خان کے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر خارجہ لکسمبرگ

جمعرات مارچ 7 , 2019
لکسمبرگ کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تنازع کسی کے حق میں نہیں، وزیراعظم کے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: