مقبوضہ کشمیر: دستی بم حملے میں 18 افراد زخمی

بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بس اسٹاپ پر ہونے والے گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر ایم کے سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ ‘بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گرینیڈ کو بس میں پھینکا گیا جس کی وجہ سے تقریبا 18 افراد زخمی ہوئے’۔

جموں میں پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ داروں کے تعین کے لیے تفتیش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ 14 فروری کو کشمیر کے علاقے پلوامہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد انڈیا نے حملے کی ذمہ داری فوری طور پر پاکستان پر عائد کی تھی لیکن پاکستان نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔

بعد ازاں بھارت نے 26 فروری کو پاکستان میں فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ کیا تھا لیکن پاکستانی حکام نے ان الزامات کو بھی مسترد کیا اور بتایا کہ واقعے میں کچھ درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس کے بعد 27 فروری کو بھارتی فضائیہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی جسے پاکستانی فضائیہ نے ناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

تاہم پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارتی پائلٹ کو واہگہ کے راستے انڈین حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گلشن جمال کراچی میں پولیس کی کاروائی

جمعرات مارچ 7 , 2019
کراچی ( عبدالستار گورچانی ۔ کرائم رپورٹر ) گلشن جمال کراچی میں پولیس کی بڑی کاروائی ہوئی ۔ دوران ڈکیتی پولیس مقابلے میں تین ڈکیت ہلاک ہوا ۔ ملزمان سے دو موٹر سائیکلیں ، اسلحہ اور نقدی رقم برآمدکر لی گئی ۔ تینوں ملزمان مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: