حالیہ بارشوں کے پیش نظر بنوں کی سڑکوں کا برا حال

بنوں ( فدا محمد ۔ نمائندہ خصوصی ) حالیہ بارشوں نے بنوں بیوٹی فیکیشن منصوبے کا پتہ چل گیا ، ایک ارب روپے سے زائد خطیر رقم تو خرچ کی گئی مگر بنوں سے بنوں گل نہ بنایا جا سکا ۔

بارش کے باعث جہاں بنوں کے مختلف بازار نالیوں کے گندے پانی سے متاثر ہوئے ہیں اور نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر بہنے لگا ،

وہاں نیو سبزی منڈی سب سے زیادہ متاثر ہو گئی ہے ، پورا منڈی کیچڑ اور گند سے بھرا پڑا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی سبزی میوے گلے سڑے اور مضر صحت ہونے کا خدشہ ہے۔

جنوبی اضلاع کی سطح پر سب سے بڑی بنوں سبزی منڈی خرید و فروخت کیلئے آنے والے شہری پل صراط سے گزر کر منڈی میں داخل ہوجاتے ہیں اور شہریوں کو نہایت دُشواری اور سخت تکلیف کا سامنا ہے

تاجر فلک ناز اور انور خان باچہ کے مطابق ہم سے ماہانہ باقاعدگی سے لاکھوں روپے کا ٹیکس تو وصول کیا جا رہا ہے لیکن جہاں منڈی کی صفائی کی بات ہو تو میونسپل کمیٹی اور ڈبلیو ایس ایس بی ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں

اور ہمیں درمیان میں لٹکایا جا رہا ہے جس کے باعث منڈی کی حالت روز بروز بدتر اور مال خراب ہوتی جا رہی ہے سینکڑوں ملازمین اور جدید مشینری کے باوجود نیو سبزی منڈی بنوں بے پناہ مسائل کا شکار ہے ہر طرف گندگی کے ڈھیر، گندے پانی کے جوہڑ اور کیچڑ سے نہ صرف یہاں کے کاروباری حضرات بلکہ عوام بھی پریشان ہیں wssb کمپنی سے پہلے شہر بھر کی نالوں اور گندگی کی ڈھیروں کو اُٹھانے اور صاف کرنے کے لئے مہینے میں ایک بار آپریشن کیا جاتا ہے

لیکن اب تو وہ سلسلہ بھی ختم ہوگیا ہے عوام کو بے یار ومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار اہلکاروں نے بھی چھپ سادھ لی ہوئی ہے اور کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بنوں جانی خیل : گزشتہ بارشوں سے گورنمنٹ مڈل سکول کی عمارت کو نقصان

جمعرات مارچ 7 , 2019
بنوں جانی خیل ( فدا محمد ۔ نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ مڈل سکول عین اللہ جان ھندی خیل کی مرکزی گزشتہ بارشوں سے عمارت کو نقصان پہنچا ھے ، جس کی وجہ سے درجنوں بچوں اور اساتذہ غیرمحفوظ ھوگئے ھیں . علاقے کے عوام کا پرزور مطالبہ ھے کہ مذکورہ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: