رحیم یار خان ، سیالکوٹ اور سکردو ایئر پورٹ کب تک بند رہے گا ؟ سول ایوی ایشن نے اعلان کر دیا

سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے مزید 24گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق رحیم یار خان، سیالکوٹ، اور اسکردو ائیر پورٹس مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے جب کہ گلگت، سکھر اور مشرقی ائیر پورٹس کو بھی 24 گھنٹے کے لیے بند رکھا گیا ہے۔نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹس 8 مارچ کی دوپہر ایک بجے تک بند رہیں گے جب کہ پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرکے کسی اور فضائی حددو میں جانے پر بھی پابندی ہے۔

نوٹم کے مطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے جس کے تحت چترال، ملتان، کراچی، فیصل آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر 15 مارچ تک فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر پاکستان کی فضائی حدود کو بند کرکے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کشیدگی میں کمی کا اشارہ

جمعرات مارچ 7 , 2019
پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین ٹرین سروس بحال ہو گئی ہے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اسکول بھی پیر سے کھل گئے۔ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ دونوں ہماسیہ ممالک کے مابین کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔ اکستان ریلوے کے ترجمان اعجاز شاہ نے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: