بلدیاتی اداروں کو مستحکم کئے بغیرعوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں : اسلم شاہ آفریدی

کراچی ( شوکت علی . انٹرنی رپورٹر ) کراچی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں برسراقتدار پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو مستحکم کئے بغیر نہ ہی لوکل گورنمنٹ سسٹم پائیدار ہوسکتا ہے اور نہ ہی مکمل طور پر عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جو محکمے ماضی میں ہوا کرتے تھے وہ اب کے ایم سی کے پاس نہیں یہی وجہ ہے کہ شہر کے بہت سارے وہ مسائل جو عوام ہم سے توقع رکھتے ہیں کہ حل کئے جائیں وہ حل نہیں ہوپاتے، میئر کراچی وسیم اختر اور ان کی ٹیم شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اپنی ہر ممکن کوشش کررہی ہے لیکن مشکلات بہت زیادہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مانسہرہ کی تحصیل کے سٹی ناظم عمر فاروق تنولی کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد نے کے ایم سی بلڈنگ اور سٹی کونسل ہال کا دورہ کیا اس موقع پر پارلیمانی لیڈر نے وفد کے سربراہ کو کے ایم سی کا سوینیئر جبکہ وفد نے مانسہرہ کی روایتی پوشاک اور ٹوپی پیش کی،

کچی آبادی کمیٹی کے چیئرمین سعد بن جعفر بھی اس موقع پر موجود تھے، اسلم شاہ آفریدی نے وفد کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی نمائندوں میں ہر زبان اور نسل سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ان نمائندوں کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلق ہے۔

کراچی کی آبادی بہت زیادہ ہے اور ہر آنے والے دن اس شہر کی آبادی میں مزید اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث مسائل بھی بڑھ رہے ہیں اس شہر میں جہاں دیگر مسائل ہیں وہیں صاف پانی کی فراہمی بھی ایک سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر مختلف اقسام کی تجاوزات کا بھی صفایا کیا گیا ہے جبکہ اس کام کے دوران کے ایم سی کو نقصان بھی ہوا ہے کیونکہ وہ دکانیں جن سے کے ایم سی کو کرایہ کی مد میں ریونیو وصول ہوتا تھا اب کے ایم سی اس کرائے سے بھی محروم ہوگئی ہے

مگر ہم نے شہر کی بہتری کے لئے انسداد تجاوزات کی کارروائی شروع کی اور عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا، انہوں نے کہا کہ میئرکراچی وسیم اختر کراچی کے کسی مخصوص علاقے یا علاقوں کے میئر نہیں ہیں بلکہ وہ پورے کراچی کے میئر ہیں یہی وجہ ہے کہ بلا رنگ و نسل وہ اپنی منتخب بلدیاتی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حالیہ بارشوں کے پیش نظر بنوں کی سڑکوں کا برا حال

جمعرات مارچ 7 , 2019
بنوں ( فدا محمد ۔ نمائندہ خصوصی ) حالیہ بارشوں نے بنوں بیوٹی فیکیشن منصوبے کا پتہ چل گیا ، ایک ارب روپے سے زائد خطیر رقم تو خرچ کی گئی مگر بنوں سے بنوں گل نہ بنایا جا سکا ۔ بارش کے باعث جہاں بنوں کے مختلف بازار نالیوں […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: