ڈیرہ غازیخان مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھر پور کارواٸی

ڈیرہ غازیخان ( ماجد لعل ) مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھر پور کارواٸی کریں اور ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارواٸی کی جاۓ جبکہ تھانہ کا ریکارڈ بروقت آن لاٸن کریں‎

مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھر پور کارواٸ کریں اور ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارواٸ کی جاۓ جبکہ تھانہ کا ریکارڈ بروقت آن لاٸن کریں یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر نے شہدإ ہال پولیس لاٸن می ضلع ہذا کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزسے کرائم میٹنگ کے دوران کہی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر نے ضلع ہذا کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ، محرران اور انچارج برانجز ہاۓ سے ماہ فروری کی کرائم میٹنگ کی اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن طاہر مصطفے بھی موجود تھے ۔
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر نے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی ہدایت کے مطابق مجرمان اشتہاری ،ہواٸ فاٸرنگ کرنے والے، نقب زنی کرنے والے اور بلانمبری وہیکل کے خلاف بھر پور کارواٸ عمل میں لاٸیں انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات کے ریکارڈکی بروقت تکمیل کی جائے تھانہ جات میں صفائی کے نظام کو بہترکیاجائے جبکہ دفاترہائے اور تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ رویہ مثبت ہونا چاہیے اوراس کی فوراً داد رسی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں اور مقدمات میں ملوث ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لاٸیں جبکہ سستی اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور مقدمات کی تفتیش میں میرٹ کو ہر صور ت یقینی بنایا جائے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے مہم کومزید تیز کیا جائے

اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا تحرک کرکے انہیں یقینی بنایا جائے اور ایس ایچ اوز اپنی اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ خاص طور پرسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اسی طرح ملکی حالات کے پیش نظر اہم مقامات و تنصیبات اور شاہراوں کے ارد گرد گشت کومزید موثر بنائیں اوراہم مقامات و تنصیبات میں لگے کیمرہ جات و سیکیورٹی کی چیکنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔
ڈی پی او نےکہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر قائم کی گئی پکٹس پر گاڑیوں اور افراد کی موثر چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے دی گئی حکمت عملی کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جائے موٹر سا ئیکل چوری کے ملزمان کو گرفتارکرکے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرتے ہوۓ اصل مالکان کے حوالے کۓ جاٸیں۔

آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر کریں اور غیر ملکی انجنٸیر کی سیکیورٹی پر تعینات ملازمان کو چیکنگ کرتے ہوۓ انہیں بریف کریں کہ وہ الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ریلوے کرائے میں ڈیم فنڈ اور ایڈوانس بکنگ کی رقم شامل کرنے کا فیصلہ

جمعرات مارچ 7 , 2019
ریلوے حکام نے ڈیم فنڈز اور ایڈوانس بکنگ کی رقم کرایوں میں ضم کرنے کا فیصلہ مسافر ٹکٹوں کی ریزرویشن میں ہونے والی کرپشن کے پیش نظر کیا، کرایوں میں فیصلے کا اطلاق 11 مارچ سے ہوگا۔ ریلوے حکام کے مطابق بعض ٹرینوں کے کرائے راونڈ اپ اور بعض کے […]

کیلنڈر

اپریل 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: