خواجہ اجمیر نگری میں ڈیڑھ سالہ بچے کی اغوا کی واردات کا ڈراپ سین ، بچے کا باپ ہی اغواکار نکلا‎

کراچی (سید حسن علی . پریس رپورٹر) تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں ڈیڑھ سالہ بچے کی اغوا کی واردات کا ڈراپ سین ، بچے کا باپ ہی اغواکار نکلا

کل رات سیکٹر الیون اے نارتھ کراچی کی رہائشی خاتون کائنات نے تھانہ اجمیر نگری میں رپورٹ کی کہ اس کا ڈیڑھ سالہ بچہ عبدالسمیع شام ساڑھے چار بجے سے لاپتہ ہے بچے کے حوالے سے کوئی فون کال موصول ہوئی ہے اور کال کرنے والے نے کہا ہے کہ آپ کا بچہ میرے پاس ہے۔

اس اطلاع پر ایس ایس پی سینٹرل نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او خواجہ اجمیرنگری کو فی الفور مقدمہ درج کرکے بچے کی بازیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

متعلقہ افسران نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر ڈیڑھ سالہ بچے عبدالسمیع کو برآمد کرلیا اور اغواء کی اس اسکیم کو بھی بے نقاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بچے کے والد جاوید نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا تاکہ اپنی بیوی کے گھر والوں سے کچھ رقم وصول کر سکے، بچے کے باپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے دوست/ ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

" جاگ اٹھا ھے سارا وطن "

جمعرات مارچ 7 , 2019
خانقاہ ڈوگراں ( احمد ناز . ڈپٹی بیورو چیف ) لاہور پنجاب اسمبلی کے سامنے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام رانا محمد عظیم , رانا محمد عثمان کی قیادت میں پی ایف یو جے شیخوپورہ,شیخوپورہ پریس کلب ,شرقپور پریس کلب,ڈسٹرکٹ پریس […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: