وزیراعظم عمران خان کے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر خارجہ لکسمبرگ

لکسمبرگ کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تنازع کسی کے حق میں نہیں،

وزیراعظم کے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے یورپی یونین کردار ادا کررہی ہے۔

اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لکسمبرگ کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو احساس ہے پاکستان میں دہشت گردی، نفرت کا نشانہ خود مسلمان بنتے آئے ہیں،

پاکستان اور یورپی یونین میں سمٹ سطح پر مذاکرات سے متعلق بھی بات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان کے ساتھ ماضی میں بھی اظہار یکجہتی کیا ہے، یورپی یونین کوخدشہ ہے پاکستان میں اقلیتوں کیلیے جگہ کم ہورہی ہے۔

لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے جلد حل ہو، افغانستان میں امن سے پورے خطے میں استحکام ہوگا، افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں جب کہ پاکستان کیلیے افغانستان میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔

ضرور پڑھیں: کراچی میں چار سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، دراصل اغوا کار کون نکلا؟ جان کر یقین کرنا مشکل
دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لکسمبرگ سے توانائی،مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، لکسمبرگ کے وزیرخارجہ سے خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر بھی روشی ڈالی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم معاملات پر غور

جمعرات مارچ 7 , 2019
اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، کابینہ 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے […]

کیلنڈر

اپریل 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: