بورےوالا (میاں فیصل ) بورےوالا سے تعلق رکھنے والےطویل قامت پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کے بڑے بھائی محمد عابد فیصل آباد میں انتقال کرگئے
انا للہ وانا الیہ راجعون
محمد عابد طویل عرصے سے برین ٹیومر کے عارضے میں مبتلا تھے، انکا علاج معالجہ کراچی میں چل رہا تھا۔۔۔۔
انک نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔ ان کی تدفین آبائِی گاؤں 203 ای بی لاہور روڈ نزد مانا موڑ بورےوالا میں ہوگی۔ پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے محمد عرفان آج رات ابوظہبی سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” ہم سب نے اللہ کی طر ف لوٹ کر جانا ہے ، میرے بڑے بھائی کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں ، ان کی روح کی بخشش اور اہل خانہ کیلئے دعا کیجیے ۔