ٹرکش اسکالرشپ پروگرام میں بڑے پیمانے میں دلچسپی پر اپلائی کرنے کی تاریخ میں توسیع

صدر ادارہ ایرین نے سال 2019 کے لیے درخواستیں دینے کے عمل میں وسیع پیمانے کی دلچسپی کا شکریہ ادا کیا
ٹرکی اسکالرشپ پروگرام میں 1 لاکھ 45 ہزار 700 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

ادارہ برائے سمندرپار ترک اور ترک برادریPresidency for Turks Abroad and Related Communities جسے ” YTB ” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کے صدر عبداللہ ایرین کا کہنا ہے کہ "سن 2012 میں 42 ہزار درخواستیں وصول کرنے والے ٹرکی اسکالر شپ پروگرام کو سال 2019 کے لیے 167 ممالک سے ایک لاکھ 45 ہزار 700 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں خیالات کو جگہ دیے جانے والے صدر ادارہ ایرین نے سال 2019 کے لیے درخواستیں دینے کے عمل میں وسیع پیمانے کی دلچسپی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرکی اسکالرشپ پروگرام میں دلچسپی ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ ہم بھی اس دلچسپی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وظیفے کے امکانات کو وسعت دینے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

امسال بڑے پیمانے پر درخواستیں موصول کی بنا پر درخواستیں موصول ہونےکی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اسکالرشپس نے ترکی کو بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے مراکز بننے میں بڑا نمایا ں کردار ادا کیا ہے اور اب ہمارا ہدف بین الاقوامی طلبا جن کی تعداد اس وقت سترہ ہزار ہے کو بڑھا کر سن 2023 تک 25 ہزار تک کرنا ہے۔

ترکیہ اسکالرشپس کے دائرہ کار میں ہر سال 5 ہزار طلبا کو اسکالرشپس فراہم کی جاتی ہیں۔

ترکیہ اسکالرشپس کے لیے صرف غیر ملکی طلبا ہی اپلائی کرسکتے ہیں اور ہر سال ایک خاص مدت میں اس کے لیے انٹر نٹ کے ذریعے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلدیاتی اداروں کو مستحکم کئے بغیرعوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں : اسلم شاہ آفریدی

جمعرات مارچ 7 , 2019
کراچی ( شوکت علی . انٹرنی رپورٹر ) کراچی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں برسراقتدار پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو مستحکم کئے بغیر نہ ہی لوکل گورنمنٹ سسٹم پائیدار ہوسکتا ہے اور نہ ہی مکمل طور پر عوام کے مسائل […]

کیلنڈر

اپریل 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: