جونٹی رہوڈز پاکستان آنے پر خوش کیوں ہیں اور پی ایس ایل کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟

سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اور دنیا کے مایہ ناز فیلڈر جونٹی رہوڈز بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے پاکستان آنے کیلئے پرجوش ہیں جن کا کہنا ہے وہ ٹورنامنٹ میں نوجوان کرکٹرز کی مہارت سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ضرور پڑھیں: ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس، ہائیکورٹ نے سیکرٹری اطلاعات و دیگر سے تحریری جواب طلب کر لیا
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں جونٹی رہوڈز نے کہا کہ 16-2015ءکے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے کا موقع مل رہا ہے اور وہاں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کی مہارت سے بڑا متاثر ہوا ہے، پاکستان کرکٹ کو مضبوط رکھنے کیلئے لیگ کا کردار اہم ہوگا۔

جونٹی رہوڈز نے کہا کہ یو اے ای کی سست وکٹوں پر فاسٹ باﺅلرز کی کارکردگی متاثر کن ہے لیکن بلے باز بھی غلطیاں کر رہے ہیں جبکہ تمام ٹیموں کی بیٹنگ کا زیادہ تر بوجھ غیر ملکی کرکٹرز اٹھا رہے ہیں البتہ اچھی بات یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سٹارز اور کوچز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، یہ تجربہ آگے چل کر ان کے کام آئے گا۔

جونٹی رہوڈز نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اس شعبے میں گرین شرٹس کی کارکردگی میں نمایاں فرق نظر آنے لگا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دارالبرکت میڈی کیئر اور شیخوپورہ پولیس کے مابین یاداشتی مفاہمت کے معاہدہ

جمعرات مارچ 7 , 2019
خانقاہ ڈوگراں ( احمد ناز . ڈپٹی بیورو چیف ) ڈی پی او شیخوپورہ عمران کشور نے ورثان شہداء پولیس اور پولیس ملازمین کی طبی ویلفئیر میں دارالبرکت میڈی کیئر اور شیخوپورہ پولیس کے مابین یاداشتی مفاہمت کے معاہدہ کی تجدید کی ۔ جس کے مطابق پہلے کی طرح دارالبرکت […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: