فروری میں ایک ہزار 290 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (پی ایس ای) نے فروری کے دوران ایک ہزار 290 کمپنیز کو شامل کرلیا جس سے ملک میں کام کرنے والی کمپنیوں کی کل تعداد 96 ہزار 150 ہوگئی۔

کارپوریٹ سیکٹر کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق جنوری کےمقابلے فروری میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 26 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں سے 75 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لیمیٹڈ ، 22 فیصد ایک رکنی اور 3 فیصد غیر مندرج سرکاری کمپنیوں اور محدود شراکت داری کے طور پر رجسٹرڈ کی گئیں۔

اس میں سب سے زیادہ کمپنیاں تجارتی سیکٹر میں رجسٹرڈ ہوئی جن کی تعداد 195 ہے اس کے بعد تعمیراتی شعبے میں 166، خدمات کے شعبے میں 148، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 139، سیاحت میں 119، خوراک و مشرب میں 60، ریئل اسٹیٹ میں 50، کارپوریٹ ایریکلچر فارمنگ میں 45، تعلیم میں 32، کیمکلز، ماریکیٹنگ اور اشتہارات کے شعبے میں 27، 27 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیاگیا۔

اس کے علاوہ ادویات کے شعبے میں 23، کپڑے کی صنعت میں 21، صحت، کان کنی اور توانائی کے شعبے میں 20،20، مواصلات میں 15، آٹو اور الائیڈ میں 14، نشرواشاعت میں 13، لاگنگ میں 12، کیبلز اور برقی مصنوعات میں 11 جبکہ 58 کمپنیوں کو دیگر شعبوں میں رجسٹرڈ کیا گیا۔

دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کاری کے شعبے میں ارجینٹینا، چین، ڈینمارک، جرمنی، اردن، کینیا، جنوبی کوریا، پرتگال، روس، سنگاپور ، سویڈن اور امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کی جانب سے 39 نئی کمپنیوں رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خواجہ اجمیر نگری میں ڈیڑھ سالہ بچے کی اغوا کی واردات کا ڈراپ سین ، بچے کا باپ ہی اغواکار نکلا‎

جمعرات مارچ 7 , 2019
کراچی (سید حسن علی . پریس رپورٹر) تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں ڈیڑھ سالہ بچے کی اغوا کی واردات کا ڈراپ سین ، بچے کا باپ ہی اغواکار نکلا کل رات سیکٹر الیون اے نارتھ کراچی کی رہائشی خاتون کائنات نے تھانہ اجمیر نگری میں رپورٹ کی کہ اس کا […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: