ریلوے کرائے میں ڈیم فنڈ اور ایڈوانس بکنگ کی رقم شامل کرنے کا فیصلہ

ریلوے حکام نے ڈیم فنڈز اور ایڈوانس بکنگ کی رقم کرایوں میں ضم کرنے کا فیصلہ مسافر ٹکٹوں کی ریزرویشن میں ہونے والی کرپشن کے پیش نظر کیا، کرایوں میں فیصلے کا اطلاق 11 مارچ سے ہوگا۔

ریلوے حکام کے مطابق بعض ٹرینوں کے کرائے راونڈ اپ اور بعض کے راونڈ ڈاون کیے گئے ہیں، 130 یا 140 روپے کرائے کو راونڈ اپ 150 ہوجائے گا، 170 یا 180 ہونے کی صورت میں200 سو روپے وصول کیا جائے گا

جب کہ انٹرسٹی 11 سے 20 کلومیٹرکا کرایہ 27 روپے کے بجائے اب 20 روپے وصول کیا جائے گا، انٹرسٹی کرایہ 21 کلومیٹرسے 30 کلومیٹر کا کرایہ37 روپے کی بجائے30 روپے وصول کیا جائے گا، 51 کلومیٹر سے1 سو کلو میٹر کا کرایہ117 روپے کے بجائے 100 روپے وصول کیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

الفضیلت ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن اورتقسیم اسناد کی تقریب

جمعرات مارچ 7 , 2019
خانقاہ ڈوگراں ( ڈ پٹی بیورو چیف ) الفضیلت ویلفیئر فاونڈیشن (رجسٹرڈ) سمندری کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن اورتقسیم اسناد کی تقریب وائٹ کیسل مارکی فیصل آباد روڈ سمندری میں منعقد ہوئی جس میں محمد شاہد رانا ڈویژنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ فیصل آباد،چوہدری خالد بشیرڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،مسز روبینہ امجد […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: