پرویز مشرف کو عدالت نہیں،حکومت نے جانے دیا،چیف جسٹس پاکستان،سابق صدر کیخلاف ٹرائل کیلئے درخواست پرتمام فریقین کو نوٹسز جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے درخواست پر مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے پرویزمشرف کوبلانے کیلئے کیاکیا؟کہاگیاعدالت نے باہرجانے دیا،عدالت نہیں،حکومت نے پرویزمشرف کوجانے دیا،عدالت نے توحکومت پربات ڈالی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے لاہور ہائیکورٹ بارکی نظرثانی درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت توفیق آصف نے کہا کہ پرویزمشرف ملک سے باہرہیں جس کی وجہ سے ٹرائل رکاہواہے،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ حکومت نے پرویزمشرف کوبلانے کیلئے کیاکیا؟۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کہاگیاعدالت نے باہرجانے دیا،عدالت نہیں،حکومت نے پرویزمشرف کوجانے دیا،عدالت نے توحکومت پربات ڈالی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پرویزمشرف کابیان ویڈیولنک کے ذریعے ہوسکتاہے،مشرف پھربھی بیان نہیں دیتے توسمجھاجائےگاکہ انکاری ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیاحکومت کسی ملزم کے ہاتھوں یرغمال بن جائے؟ کوئی ملزم نہ آئے توعدالت بے بس ہوجاتی ہے؟۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ خصوصی عدالت کوفوری کارروائی کاحکم دیاتھا۔

احسن الدین شیخ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں کوئی کارروائی نہیں ہورہی،عدالت نے کہا کہ مشرف کےخلاف سنگین غداری کامقدمہ درج ہے،مشرف کے ٹرائل کیلئے خصوصی عدالت بنائی گئی،مشرف کے ملک میں نہ ہونے کی وجہ سے ٹرائل رکاہے،عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل اگلی سماعت پروفاقی حکومت کا جواب جمع کرائے،غیرضروری مقدمات کوزیرالتوانہیں رکھیں گے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت بتائے مشرف کی واپسی کیلئے کیااقدامات کئے؟کوئی مجرم چھوٹایابڑانہیں ہوتا،قانون کی نظرمیں سب برابرہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ رجسٹرارآفس ٹرائل میں تاخیرکی وجوہات پرمبنی رپورٹ دے،رجسٹرارآفس رپورٹ 15 روزمیں جمع کرائے۔ عدالت نے کہا کہ طے کیاجائےگامشرف جان بوجھ کرعدالت میں پیش نہیں ہورہے؟عدالت نے مقدمے کے تمام فریقین کونوٹسزجاری کر دیئے ۔سپریم کورٹ نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے ارکان پر خزانے کے منہ کھول دیے گئے

جمعرات مارچ 7 , 2019
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل ہوتے ہی چیئرمین اور اراکین کمیٹیوں کے لئے قومی خزانے کے منہ کھول دیئے گئے ۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمینوں کو 1300 سی سی نئی گاڑی سمیت ماہانہ 72 ہزار سے زائد کی اضافی مراعات اور اعزازیہ دیا جائیگا جبکہ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: