سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرآج پاکستان آئیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سعودی وزیرخارجہ آج پاکستان آرہے ہیں، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کودوسراگھرقراردیاہے،

سعودی وزیرخارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی،کرتار پور پراٹاری بارڈرپرملاقات سے فرق نہیں پڑےگا،پاکستان امن کاخواہاں ہے۔

دنیانیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی مجبوری الیکشن ہے، بی جے پی سمجھتی ہے پاکستان کیساتھ تعلقات بہترہوئے توووٹ بینک متاثرہوگا،

پومپیوپاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کرداراداکررہے ہیں، چین اورروس نے بھی اپناکرداراداکیاہے،ترک صدراوراردن کے شاہ عبداللہ کابھی شکرگزارہوں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر آج پاکستان آرہے ہیں، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کودوسراگھرقراردیاہے،سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوگی،سعودی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوگی، سعودی ولی عہدپاکستانیوں کے دل جیت کرگئے ہیں،

آج پاکستان نے بھارت کو3بڑے سگنل دیئے ہیں،بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کوواپس بھیجنے کافیصلہ کیا،ڈی جی ایم اورابطے بھی بحال کرناچاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور پر اٹاری بارڈرپرملاقات سے فرق نہیں پڑےگا،پاکستان امن کاخواہاں ہے،اپنی کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان افغانستان میں بھی امن کاخواہاں ہے، چین ہمارادوست ملک ہے ہرمعاملے پرمشاورت ہوتی رہتی ہے، پاکستان کیخلاف جارحیت کی گئی توبھرپوردفاع کریں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیارے میں سوا ر ہو کر مسافر نے طیارہ گرنے کی بد دعائیں شروع کر دی اور پھر ۔۔حیران کن خبر آ گئی

جمعرات مارچ 7 , 2019
آسٹریلیا جانے والے مسافر کو بد دعا کرنے پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا ہے ۔ آسٹریلیا جانے والی پرواز میں مسافر سوار ہوا اور اس نے اندر جاتے ہی کھڑے ہو کر جہاز گرنے کی بددعا کرنا شروع کر دی جس پر مسافروں میں حیرت کی لہر […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: