پولیس لائن لیہ میں تیسرا ریفریشر ٹریننگ کورس اختتام پذیر

لیہ (آن لائن جنرلسٹ انور شاہ )‎ پولیس لائن میں تفتیشی افسران کےلئے جاری تیسرا ریفریشر ٹریننگ کورس اختتام پذیر ہو گیا ہے ،کورس کے مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان خان نے پاس آﺅٹ ہونے والے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،

رانا طاہر رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ملزم کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی صورت میں ملزم کا حلیہ،وقت وقوعہ ،سائنٹیفک شہادتیں بہت اہمیت کی حامل ہیں بوقت اندراج مقدمہ ان کو ذہن میں رکھنا ہے ،پولیس افسران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریفریشر ٹریننگ کورس کے دوران ماہر انسٹرکٹرز کی بدولت بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے

کورس کے دوران تفتیش میں ہونے والی بہت سی عمومی غلطیوں کا پتہ چلا ۔تقریب میں انسپکٹر طاہر شبیر ،انسپکٹر لیگل منظور بھٹی ،ریڈر شفقت اللہ ،او ایس آئی ارسلان سکندر ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق و دیگر موجود تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میں اگلے سال ٹرمپ کےخلاف انتخاب نہیں لڑوں گی:ہیلری کلنٹن

بدھ مارچ 6 , 2019
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ 2020میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتیں سابق امریکی وزیر خارجہ اور 2016 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شکست کا سامنا کرنے والی ہیلری کلنٹن نے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: