وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جاپان کے ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے ، خطے میں استحکام کا خواہا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ اپنے سفیر کو جلد ہی نئی دہلی واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستانی وفد 14 مارچ کو بھارت جائے گا ، پاکستانی وفد کرتار پور راہداری معاہدے پر مذاکرات کرے گا۔
ان کا کہناتھا کہ ڈی جی ملٹری آپریشن کے مباین روابط بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو قابل تحسین اقدام قرار دیا اور کہا کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیے ۔